پٹنہ، 28 ستمبر (یو این آئی) بہار سرکار مچھیروں کو کشتیاں اور جال خریدنے کے لیے سبسڈی فراہم کر رہی ہے ۔ اس سال بہار سرکار نے ماہی گیروں کے لیے خصوصی اسکیم شروع کی ہے ۔ اسے بوٹ اینڈ نیٹ پیکج ڈسٹری بیوشن اسکیم کا نام دیا گیا ہے ۔ اس اسکیم کے تحت ریاستی فشریز کوآپریٹیو سوسائٹی کے اراکین یا روایتی مچھیرو ںکو کشتی یا جال کی خریداری کے لیے مقررہ یونٹ لاگت کے 90 فیصد کے مساوی سبسڈی فراہم کی جارہی ہے ۔ اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے ، اہل درخواست دہندگان 31 دسمبر تک پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست دینے کے لیے ، موبائل نمبر، بینک برانچ کا نام، بینک اکاؤنٹ نمبر، آئی ایف ایس سی کوڈ کے ساتھ ساتھ آدھار کارڈ نمبر اور ماہی گیری کی تاریخ کا ثبوت پیش کرنا ہوگا۔ روایتی ماہی گیروں کے ساتھ ساتھ خواتین مچھیرے، درج فہرست ذات و قبائل کے ماہی گیر بھی اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے ۔ویب سائٹ کا پتہ: https://fisheries.bihar.gov.in