مچھیروں کے جال میں 100 کیلو وزنی مگر مچھ پھنس گئی

   

حیدرآباد :۔ ضلع محبوب آباد میں مچھیروں کے جال میں بڑی مگرمچھ پھنس گئی ۔ تفصیلات کے بموجب ضلع محبوب آباد کے گڈور منڈل کے ایک تالاب سے مچھلیوں کو پکڑنے کے لیے بچھائے گئے جال میں مگرمچھ پھنس گئی ۔ مچھیرے پی شیوا ، سوامی اور راملو نے ہمیشہ کی طرح منگل کی رات مچھلیاں پکڑنے جال بچھا کر روانہ ہوگئے ۔ دوسرے دن چہارشنبہ کو ان مچھیروں نے تالاب کو پہونچکر جال کا جائزہ لیا تو اس میں بڑی مگرمچھ نظر آئی ۔ تقریبا 100 کیلو وزنی مگرمچھ کو پانی سے نکالنے کے لیے دو گھنٹے لگ گئے ۔ بعد ازاں ان مچھیروں نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو اس کی اطلاع دی ۔ عہدیدار وہاں پہونچے اور پاکالہ کے بڑے تالاب میں چھوڑنے کے لیے مگرمچھ کو جیپ میں منتقل کیا ۔۔