مچھیرے 55 دن تک بارش کا پانی پی کر زندہ رہے

,

   

Ferty9 Clinic

چینائی : ٹاملناڈو کے مچھیرے سمندر میں ماہی گیری کیلئے پہنچے لیکن طوفان کے باعث یہ تمام سمندر ہی میں پھنس گئے۔ بغیر کسی مدد کے یہ لوگ 55 دن تک بارش کا پانی پی کر ہی زندہ رہے۔ مچھیروں نے اپنے تلخ تجربات بیان کرتے ہوئے کہا کہ کشتی میں یہ لوگ ہر روز مدد کے منتظر تھے۔ ان کے ساتھ موجود غذا اور پانی 30 دن میں ختم ہوگیا، اس کے بعد ہمارے پاس پینے کیلئے کوئی پانی نہیں تھا۔ ہم بارش کا پانی پی کر زندہ رہے۔ بھوک نے ہمیں مردہ کردیا تھا۔ لمحہ آخر میں 55 دن کے بعد میانمار میں چند مچھیروں نے ان کی حالت دیکھ کر مدد کی ۔ اس کے بعد ہم نئی زندگی جینے لگے۔