مڈڈے میل اسکیم ، کھانا پکانے کے اخراجات میں اضافہ کو منظوری

   

حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : حکومت نے پی ایم پوشن ( مڈ ڈے میل ) اسکیم کے تحت کھانا پکانے کے اخراجات میں اضافہ کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کی طرف سے جاری کردہ حکم نامہ بال واٹیکا کے پرائمری اور اپرپرائمری کے طلباء کے لیے فی بچہ یومیہ مواد کی قیمت کو نظر ثانی شدہ مرکزی اصولوں کے مطابق اپ ڈیٹ کیا جائے گا ۔ نئے نرخوں کے مطابق بال واٹیکا اور پرائمری اسکول کے بچوں کے لیے کھانا پکانے کی قیمت 5.45 روپئے سے بڑھ کر 6.19 روپئے فی بچہ ہوجائے گی ۔ انڈوں کی قیمت کو چھوڑ کر ۔ اپرپرائمری طلباء کے لیے لاگت کو 8.17 روپئے سے بڑھا کر 9.29 روپئے کردیا گیا ۔ نویں اور دسویں جماعت اس اسکیم کے تحت آتی ہیں ۔ اب فی بچہ 11.79 روپئے فی دن کردی گئی جو کہ پہلے 10.67 روپئے تھی یہ اسکیم مرکز اور ریاستی حکومتوں کے درمیان 60:40 فنڈنگ پیٹرن کی پیروی کرتی ہے ۔ یہ نظر ثانی ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن کی ایک تجویز پر مبنی تھی ۔ جس میں پردھان منتری پوشن شکتی نرمان اسکیم کے تحت مرکزی وزارت تعلیم کی طرف سے منظور شدہ قومی شرحوں کے ساتھ برابری کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔۔ ش
یہ شرحیں سال 2024-25 کے لیے لاگو تھی ۔ حکم نامے کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے اخراجات اسکیم کے موجودہ بجٹ میں پورے کئے جائیں گے ۔۔ ش