مڈگاؤں ایکسپریس سال کی بہترین فلموں میں شامل

   

ممبئی ۔ ایک عرصے سے بالی ووڈ فلمیں کرنے والے اداکار کنال کھیمو نے اب کچھ نیا کرنے کی کوشش کی ہے۔ اداکار نے اب فلموں کی ہدایت کاری کا رخ کیا ہے۔ انہوں نے اپنی پہلی فلم مڈگاؤں ایکسپریس بنائی ہے اور یہ فلم رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ فلم کوریلیز ہوئے 50 دن ہوچکے ہیں۔ فلم باکس آفس پرکمال کر رہی ہے اور سست ہونے کے آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔ کم بجٹ میں بننے والی اس فلم کی زیادہ تشہیر نہیں کی گئی لیکن اس کے بعد بھی فلم آہستہ آہستہ اپنی کمائی بڑھا رہی ہے۔ فلم کو ریلیز ہوئے7 ہفتے ہوچکے ہیں اور یہ فلم ان 8 فلموں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہے جن کا تھیٹر میں طویل سفر رہا ۔ رپورٹس پر یقین کیا جائے تو فلم کے ٹکٹ تیزی سے فروخت ہو رہے ہیں اور سینما گھروں میں اس کی کارکردگی اچھی ہے۔ اگر اس طرح دیکھا جائے تو یہ فلم اس سال کی سب سے بڑی ہٹ فلموں میں سے ایک بن گئی ہے۔ فلم اب بھی باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے اور 40 کروڑ روپے کے ہندسے کے قریب پہنچ گئی ہے۔ فلم ، جسے سال کی سب سے زیادہ تفریحی فلم کہا جاتا تھا، اب 8ویں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندوستانی فلم ہے۔ یہ فلم باکس آفس پر ہر ہفتے اوسطاً 2.75 کروڑ روپے کما رہی ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم دریشیم، پشپا 1: دی رائز، لگے رہو منا بھائی، ‘اوڑی: دی سرجیکل اسٹرائیک’، ‘تانھاجی’، ‘پٹھان’ جیسی کامیاب فلموں کی زمرے میں شامل ہے۔ ۔یہ فلم 22 مارچ 2024 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔ یہ فلم فرحان اختر اور رتیش سدھوانی کی ایکسل انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے تیارکی گئی ہے۔ فلم کی کاسٹ کی بات کریں تو یہ ایک ملٹی اسٹارر فلم ہے۔ فلم کا بجٹ 30 کروڑ روپے تھا اور فلم نے اب دنیا بھر میں 40 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔ فلم کی کاسٹ کی بات کریں تو اس میں دیویندو، نورا فتحی، پرتیک گاندھی اور اویناش تیواری جیسے اداکار نظر آئے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ فلم باکس آفس پر کب تک چل پائے گی اور کتنی کمائی کرے گی۔ ویسے اس فلم نے اجے دیوگن اور اکشے کمار کی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ اجے دیوگن اور اکشے کمار کی فلمیں بھی وہ خاص مقام حاصل نہیں کر سکیں جو مارگاؤ ایکسپریس نے حاصل کیا۔