مڈے ۔میل کی تیاری کے دوران برتن میں گرنے سے 3 سالہ بچی فوت

   

مرزا پور:4 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع مرزا پور کے مرہن پولیس اسٹیشن کے رام پور اٹاری گاؤں کے ایک پرائمری اسکول میں پیر کو ایک تین سالہ بچی کے مڈے۔ میل بناتے وقت برتن میں گرجانے سے شدید طور سے جھلس گئی۔ بچی نے دوران علاج دم توڑ دیا۔متأثرہ کے اہل خانہ نے باورچی پر لاپرواہی برتنے کا الزام لگایاہے ۔ متأثرہ کی شناخت آنچل (03)کے طور پر ہوئی ہے ۔اطلاعات کے مطابق بچی اسکول اپنے بھائی کے ساتھ گئی تھی اور جہاں کھانا بنایا جارہا تھا اسی کے آس پاس کھیل رہی تھی۔ وہ پابندی سے اسکول آتی تھی۔اہل خانہ کے مطابق بچی کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں دوران علاج و زخموں کی تاب نہ لاسکی اور دم توڑدیا۔ اڈیشنل پرائمری ایجوکیشن افسر رام ملن یادو نے بتایا کہ اسکول میں تعمیراتی کام جاری ہے ۔تعمیراتی کام کے ملبے وہاں پڑے ہوئے ہیں جب بچی وہاں سے گذری تو اچانک اس کے پیر میں ٹھوکر لگ گئی اور وہ کھانہ بنانے کے برتن میں جاگری۔اس حادثے میں وہ زخمی ہوگئی۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سیشیل کمار پٹیل نے منگل کو بتایا کہ‘‘اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو فوری اثر سے معطل کرنے کے ہدایات دئیے گئے ہیں۔بیسک ایجوکیشن افسر کو اس ضمن میں ایف آئی آر درج کرنے اور قصورواروں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے وہیں مرزا پور کے بیسک ایجوکیشن افسر ویریندر کمار سنگھ کے مطابق‘‘متلقہ بلاک ایجوکیشن افسر کی جانب سے رپورٹ ملنے کے بعد وہ پورے معاملے کی چھان بین کریں گے ۔مجرمین کے خلاف کاروائی کی جائی گی ہمیں بتایا گیا ہے کہ بچی اسکول کی طالبہ نہیں تھی۔