پچھلے دنوں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ڈائرکٹر وشال بھردواج کی ’’مڈ نائٹس چلڈرن‘‘ کے لئے ایشان کھٹر نے میرا نائیر کی ایک فلم کو ’’نا‘‘ کہہ دیا تھا۔ رائٹر وکرم سیٹھ کی کتاب ’’ْآسوٹیبل بوائے‘‘ پر میرا فلم بنا رہی ہیں۔ اب خبر ہے کہ اس فلم میں تبو اور ایکٹریس تانیہ منی کتلا کے ساتھ ایشان کھٹر لیڈ رول میں نظر آئیں گے۔ فلم کی شوٹنگ اگلے ماہ شروع ہوسکتی ہے۔ ایرانی فلم میکر ماجد مجیدی کی ہندوستانی پس منظر پر مبنی ’’بیانڈ داکلاوڑز‘‘ سے ڈبیو کرنے والے ایشان کھڑ نے فلم دھڑک سے بالی ووڈ میں اپنی پہچان بنائی ہے۔