بھوپال 8 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش میں ڈابرا کی کانگریس رکن اسمبلی امارتی دیوی نے کہا کہ بی جے پی مدھیہ پردیش میں مڈ ڈے میل میں انڈا شامل کرنے کی مخالفت کر رہی ہے لیکن مہاراشٹرا میں انڈا دئے جانے پر اسے کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ مہاراشٹرا میں 2016-17 سے مڈ ڈے میل میں انڈے دئے جاتے ہیں۔ یہ بات خود مہاراشٹرا کے عہدیداروں نے بتائی ہے ۔