مکئی کے بدلے چاول کاشت کیلئے بیداری پروگرام

   

Ferty9 Clinic

یلاریڈی ۔3 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مکئی کے بدلے باریک چاول کاشت کرنے کیلئے محکمہ زراعت عہدیدار سائی رمیش نے منڈل لنگم پیٹ کے کونڈاپور ، بوتائی پلی ، سورائی پلی علاقوں میں برساتی فصلوں سے متعلق کسانوں کو بیدار پروگرام کے ذریعہ شعور دلایا ۔ موٹا چاول کے بدلے باریک چاول کی کاشت 30% کرنے کا مشورہ دیا ۔ اس کے علاوہ کپاس ، سویا بین ، تور ، مونگ ، مسور دالوں کی کاشت کو ترجیح دینے کا مشورہ دیا ۔ اس موقع پر پرشانت کمار ، سنتوش کمار ، پدما ، سواپنا ، راج شیکھر ریڈی ، لکشمی نارائنا موجود تھے ۔ یلاریڈی کے بعد سومیہ گڑھ تانڈا ، بھکنور ، کلیانی علاقوں میں کاشت سے متعلق بیداری پروگراموں کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ جس میں تحصیلدار سوامی ، سرپنچ رگھو ویر گوڑ ، روی ، اے ای او راجا گوڑ ، سیدعبدالمقیط اور کسان موجود تھے ۔

بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
گلبرگہ 3جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈویژن گلبرگہ کے شہر بیدر اور چٹگوپہ ٹائون میں منگل کے دن بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب بیدر تعلقہ میں شولاپور کا متوطن 50سالہ بیر اپا ہلاک ہوگیا ۔ جب کہ پینا ملا چوک چٹ گوپہ میں 45سالہ شخص نجم الدین کی بجلی گرنے کے سبب موت واقع ہوگئی ۔ بجلی گرنے کے وقت نجم الدین ایک درخت کے نیچے پناہ لئے ہوئے تھے ۔ جب کہ واجد بنڈے علی صاھب اور سنجیو کمار نامی دو افراد بجلی گرنے سے شدید زخمی ہوگئے ہیں ، ہسپتال میں ان کا علاج جاری ہے ۔