مکالم ہرقسم کی کرکٹ سے سبکدوش

   

ٹورنٹو ۔6 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن مکالم نے کینیڈا میں گلوبل ٹی 20 لیگ کے بعد ہر قسم کی کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کردیا ہے۔ کینیڈا میں ٹی 20 ٹورنمنٹ کے پہلے ایڈیشن میں مکالم ٹورنٹو نیشنلز کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔ یہ لیگ 11 اگست کو ختم ہوگی جو اْن کا آخری معاہدہ ہوگا، وہ 30 اگست سے شروع ہونے والی یورو ٹی20 سلیم میں شرکت نہیںکریں گے۔مکالم 2016ء میں 101 ٹسٹ، 260 ونڈے اور71 ٹی 20 میچز کھیل کر بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوش ہوئے ہیں۔ مکالم نے 2004ء میں اپنے کرکٹ کیریئر کا آغازکیا اور ٹسٹ میں 38.64 کی اوسط سے6,453 رنز بنائے جس میں 12سنچریاں اور31 نصف سنچریاں شامل ہیں۔