مکانات خالی ، تجارت بند ، سامان کمروں میں منتقل

   

Ferty9 Clinic

کرایہ ناقابل برداشت ، تجارت کو نقصان ،تاجرین بحران کا شکار
حیدرآباد۔کورونا وائرس کے سبب شہر میں جہاں کئی مکانات خالی ہونے لگے ہیں وہیں کئی تجارتی ادارے بھی اپنی سرگرمیاں بند کر رہے ہیں لیکن اپنے تجارتی ادارو ںمیں موجود سامان کو کرایہ کے کمروں میں منتقل کرتے ہوئے محفوظ کرنے لگے ہیں۔ شہر حیدرآبادمیں میں جہاں کئی تجارتی مراکز بند ہونے لگے ہیں اور بھاری کرایوں کے سبب تاجرین ان ملگیوں کو خالی کر رہے ہیںوہ اپنے سامان کسی گھر کے کمرے میں معمولی کرایہ اداکرتے ہوئے محفوظ کروانے لگے ہیں۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے کئی علاقوں میں صرف سامان رکھنے کیلئے مکان کے کمرے کرایہ پر حاصل کرنے کے رجحان میں ریکارڈ کئے جانے والے اضافہ کو دیکھتے ہوئے اس بات کا تحقیق پر واضح ہوا ہے کہ تجارتی مراکز کا کرایہ زیادہ ہونے کے سبب کرایہ کی ادائیگی میں ہونے والی مشکلات سے محفوظ رہنے کے لئے کاروبا ر کی بحالی تک اپنے تجارتی سامان کو محفوظ کرنے کیلئے کمرے کرایہ پر حاصل کئے جا رہے ہیں اور ان کمروں میں جہاں سامان رکھا جا رہاہے ان کا کرایہ 1000تا 1500 روپئے ادا کیا جا رہاہے جو کہ تاجرین کے لئے بڑی راحت کا سبب بن رہا ہے ۔ کمرے کرایہ پر دینے والوں کا کہنا ہے کہ صرف سامان رکھنے کیلئے حاصل کئے جانے والے کمرے کے لئے بہت زیادہ کرایہ حاصل نہیں کیا جاسکتا کیونکہ مکان میں کوئی رہتا نہیں ہے اسی لئے معمولی کرایوں پر کمرہ دیتے ہوئے لاک ڈاؤن اور ابتر تجارتی حالات میں کچھ آمدنی حاصل کی جارہی ہے۔ دونوں شہروں کے علاوہ ریاست کے کئی اضلاع میں تجارتی برادری کی جانب سے تجارتی مراکز کا تخلیہ کرتے ہوئے تجارتی سامان کو رہائشی مکانات میں کمروں میں منتقل کیا جا رہاہے کیونکہ تجارتی سرگرمیاں 20 فیصد بھی نہیں ہیں اسی لئے تجارتی اداروں کو کھولتے ہوئے بھاری کرایہ ادا کرنا مشکل ہوتا جار ہاہے۔