مکانات میں سرقہ کرنے والا عادی مجرم گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 13 جنوری (سیاست نیوز) کشائی گوڑہ پولیس نے مکانات میں سرقہ کرنے والے ایک عادی مجرم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے 23 سالہ کے سائی کرن ریڈی عرف چنٹو ساکن کشائی گوڑہ کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 30 تولہ طلائی زیورات کو ضبط کرلیا۔ چنٹو سابق میں 27 مقدمات میں ملوث بتایا گیا ہے جو کئی مرتبہ جیل بھی جاچکا ہے۔ پولیس کیسرا، ناچارم، میڑپلی، ملکاجگری اور کشائی گوڑہ نے اس عادی مجرم کو جیل منتقل کیا تھا۔ سال 2021ء میں نارسنگی پولیس نے ایک کارروائی میں سائی کرن کو گرفتار کرتے ہوئے جیل منتقل کیا تھا اور اس کو 2 سال کی سزاء ہوئی تھی۔ جولائی 2023ء میں جیل سے رہائی کے بعد اس نے ایک کمپنی میں مزدوری کرنا شروع کیا اور چند روز بعد دوبارہ وارداتیں انجام دینا شروع کردیا۔ تازہ کارروائی میں کشائی گوڑہ پولیس نے سائی کرن عرف چنٹو کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 18 لاکھ 50 ہزار روپئے مالیتی اشیاء کو ضبط کرلیا۔ع