مکانات کی بڑھتی قیمتیں ، لوگ کینیڈا چھوڑنے پر مجبور

   

Ferty9 Clinic

ٹورنٹو : کینیڈا میں مکانات کے کرایوں اور دوسری بہت سی چیزوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث بڑی تعداد میں لوگ ایسے ممالک کو ترجیح دے رہے ہیں جہاں گزارا آسان ہو۔اپنے دوستوں کو ٹورنٹو سے رخصت ہوتا دیکھ کر 49 سالہ سلاکو واشک اور 45 سالہ پیڈرو ہوزے مارسیلینو قدرے مایوس ہیں۔ انہیں اندازہ ہے کہ وہ کینیڈا میں کبھی اپنے مکان کے مالک نہیں بن سکیں گے۔ ان دونوں نے بہتر زندگی بسر کرنے کے لیے آبائی وسط پرتگال منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔’’لٹل اٹلی‘‘ میں اپنے 2200 ڈالر کرائے کے اپارٹمنٹ کو وہ آسانی سے افورڈ کرسکتے ہیں تاہم ذاتی مکان یا اپارٹمنٹ کا خواب شرمندہ تعبیر کرنا ان کے لیے شاید ممکن نہ ہوگا۔کینیڈا میں آباد بہت سے لوگ اب وہاں کے شکستہ حال مکانات کی قیمت کا موازنہ جب یورپ میں مکانات کی قیمت سے کرتے ہیں تو انہیں یہ دیکھ کر بہت حیرت ہوتی ہے کہ برطانیہ کے بیشتر شہروں میں مکانات خاصے کم قیمت ہیں۔