مکانات کی تعمیر اور معاوضہ کی ادائیگی کیلئے چھ دن سے ہڑتال جاری

   

Ferty9 Clinic

ایم ایل سی کویتا اور رکن اسمبلی کی خاموشی معنیٰ خیز، کانگریس قائدین کا دیگر سیاسی جماعتوں کی حرکتوں پر اظہار خیال

نظام آباد :شہر نظام آباد کے ڈیویژن نمبر 13 میں غیر مجاز طور پر قبضہ کرنے کی اور مکانات تعمیر کرنے کی مجلس کی شکایت پر انتظامیہ کی جانب سے مکانات منہدم کیا گیا تھا جس پر متاثرہ افراد مکانات کی تعمیر اور معاوضہ کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے گذشتہ چھ دنوں سے ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں ہڑتال کرنے والے متاثرین سے کانگریس پارٹی کے ورکنگ پریسیڈنٹ مہیش کمار گوڑ نے اقلیتی قائدین ،اربن کانگریس کے انچارج طاہر بن حمدان ، ٹی پی سی سی سکریٹری ماجد خان ، سید قیصر ، عبید بن حمدان ، محمد عیسیٰ و دیگر کے ہمراہ دھرم پوری ہلزی واقع احتجاجی کیمپ پہنچ کر متاثرین سے ملاقات کی اس موقع پر متاثرہ افراد نے بتایا کہ یہاں پر برسوں سے کئی افراد قیام پذیر ہے اور یہ اراضی حمالی اور دیگر طبقہ سے خریدی گئی تھی لیکن قبضہ کے نام پر مجلس کی جانب سے کی گئی شکایت پر ضلع انتظامیہ نے بغیر کسی نوٹس کے اسے منہدم کردیا یہ سراسر غلط ہے جس پر طاہر بن حمدان نے مہیش کمار گوڑ کو تفصیلی طور پر حالات کے بارے میں واقف کراتے ہوئے بتایا کہ کانگریس کے دور حکومت میں 968 افراد کو پٹہ جات تقسیم کئے گئے تھے جس میں سے چند افراد آج بھی قیام پذیر ہے تو چند افراد اپنے پٹوں کو فروخت کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی بے گھر افراد کو گھر فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے تو ٹی آرایس اور مجلس غریب عوام کو بے گھر کرتے ہوئے ان کے مکانات کو منہدم کردیا ۔ یہ سراسر غلط ہے انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں ایم ایل سی کے کویتا اور رکن اسمبلی نظام آباد اربن خاموشی اختیار کئے ہوئے انہو ںنے ان سے مطالبہ کیا کہ فوری اس معاملہ پر جائزہ لیں اور متاثرین کے ساتھ انصاف کریں انہوں نے ضلع کلکٹر سے بھی مطالبہ کیا کہ جن افراد کے پاس پٹہ جات ہے ان کے بارے میں مکمل طور پر تحقیق کریں اور حقیقی استفادہ کنندگان کو مکان فراہم کریں ۔ متاثرہ افراد کو ڈبل بیڈ روم فراہم کریں انہوں نے ضلع کلکٹر کی جانب سے پی ڈی ایکٹ درج کرنے کے اعلان پر بھی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت میں اگر یہ قبضہ کئے ہوئے ہیں تو ان کیخلاف کارروائی کرنی چاہئے تھا لیکن پٹہ جات ہونے کے باوجود بھی بغیر کسی اطلاع کے منہدم کردینا سراسر غلط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو افراد اراضیات کے معاملہ میں ملوث ہے ان کیخلاف کارروائی کی جانی چاہئے لیکن جو افراد ملوث ہے ان کے خلاف سخت کارروائی نہیں کی جارہی ہے اور غریب افراد پر ظلم کرنا سراسر غلط ہے ۔ طاہر بن حمدان نے کہا کہ کانگریس پارٹی متاثرہ افراد کے حقوق کی ادائیگی کیلئے مسلسل جدوجہد کرے گی ۔ پی سی سی ورکنگ صدر مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ کانگریس پارٹی حالات سے واقفیت حاصل کی ہے اور متاثرہ افراد کو مکانات دینے تک ان کے ساتھ رہے گی ۔