حیدرآباد 22 اگست (یو این آئی) آندھراپردیش کے وجئے واڑہ کے ستیہ نارائنا پورم میں اشرار نے مکانات کے باہر ٹہرائی گئی بائیکس کو پٹرول ڈال کر آگ لگادی اور فرار ہوگئے ۔ یہ واقعہ کل شب پیش آیا تاہم ان کی یہ حرکت وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگئی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ دو نوجوان بائیک پر پٹرول کے ڈبہ کے ساتھ پہنچے اور دیکھتے ہی دیکھتے انہوں نے گھروں کے باہر ٹہرائی گئی بائیکس پر پٹرول ڈال کر آگ لگادی اور فرار ہوگئے ۔اس واقعہ میں بائیکس جل کر مکمل طورپر خاکستر ہوگئیں۔بائیکس کے مالکین نے اس تعلق سے پولیس کو شکایت کی۔پولیس نے ایک معاملہ درج کرلیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ شروع کردیا تاکہ اشرار کی شناخت کی جاسکے اور ان کو گرفتار کیا جاسکے ۔اسی طرح کا واقعہ اجیت سنگھ نگر میں بھی پیش آیا۔