مکاندار کی بدسلوکی سے دلبرداشتہ کرایہ دار کی بیوی کی خودکشی

   

حیدرآباد یکم / ڈسمبر ( سیاست نیوز ) مکاندار کی بدسلوکی سے دلبرداشتہ کرایہ دار کی بیوی نے خودکشی کرلی ۔ میرپیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 41 سالہ انیتا نے خودکشی کرلی ۔ انیتا ٹیچرس کالونی علاقہ کے ساکن جگن ریڈی کی بیوی تھی ۔ تین سال سے جگن ریڈی پرمیشور نامی شخص کے مکان میں کرایہ سے تھا جس نے کاروبار کیلئے پرمیشور سے قرض لیا تھا جس کی ادائیگی میں دشواریاں پیش آرہی تھیں ۔ گذشتہ روز پرمیشور اپنے ساتھی شیکھر ریڈی کے ساتھ جگن ریڈی کے مکان پہونچا اور اس نے جگن ریڈی کے ساتھ بدسلوکی کی اور کافی بجٹ و تکرار کی جس کے بعد دلبرداشتہ ہوکر جگن ریڈی کی بیوی انیتا نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ ع