مکان دار کی بدسلوکی پر کرایہ دار کی خودکشی

   

حیدرآباد /3 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) مکان دار کی مبینہ بدسلوکی سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ چندرائن گٹہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس چندرائن گٹہ کے مطابق 34 سالہ ممتاز جو ہاشم آباد علاقہ کے ساکن عبدالکریم کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کو مکان دار کی جانب سے ہراسانی کا سامنا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ خاتون جس مکان میں کرایہ سے رہتی تھی اس مکان کے مالک نے ایک دن میں مکان خالی کرنے کیلئے زور دیا اور اس خاتون کرایہ دار سے بدسلوکی کرتے ہوئے مبینہ طور پر گالی گلوج کا نشانہ بنایا جس سے دلبرداشتہ خاتون نے 22 ستمبر کے دن خود کو آگ لگالی اور آج فوت ہوگئی ۔ پولیس چندرائن گٹہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔