مکان سے ضعیف شخص کی مسخ شدہ نعش دستیاب

   

حیدرآباد ۔ 3 ستمبر (سیاست نیوز) مشیرآباد پولیس نے آج ایک اطلاع پر اقدام کرتے ہوئے رام نگر کے مکان سے ضعیف شخص کی نعش کو برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق جو انتہائی مسخ شدہ حالت میں پائی گئی۔ پولیس نے اس شخص کی شناخت سدرشن کی حیثیت سے کرلی ہے۔ بتایا جاتا ہے سدرشن ریٹائرڈ ریلوے ملازم تھا جو مشیرآباد علاقہ میں رہتا تھا۔ پولیس سمجھتی ہیکہ گذشتہ روز اس شخص کی موت ہوئی ہوگی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔