مکان میں آتشزدگی، دو افراد ہلاک

   

Ferty9 Clinic

گوالیار12مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کے گوالیار میں تین منزلہ مکان میں آگ لگ جانے کی وجہ سے ایک بزرگ خاتون اور مرد کی موت ہوگئی۔ کنبہ کے باقی لوگوں نے مکان کو اوپری حصہ سے سڑک پر کود کر جان بچائی۔پولیس کے مطابق کوتوالی تھانہ علاقہ میں کل رات بارہ بجے کے بعد ایک مکان کے نچلے حصہ میں واقع گودام میں آگ لگ گئی۔ آگ نے اوپری حصہ کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔ آگ کی زدمیں آنے سے 70سالہ پریم نارائن شیوہرے اور رام دلاری (65) کی موت ہوگئی۔ گھر میں موجودتین چار دیگر لوگوں نے مکان سے کود کر جان بچائی۔بعد میں فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔ مکان گلی میں ہونے کی و جہ سے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو پہنچنے میں وقت لگا۔