پدا پلی۔10 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریڈ زون علاقوں میں موجود گھروں میں ہی عوام کو راشن تقسیم کرنے کی پداپلی ایڈیشنل کلکٹر لکشمی نارائنا نے متعلقہ عہدیداروں کو تاکید کی. آج بروز جمعہ ضلع ایڈیشنل کلکٹر نے راماگنڈم تحصیلدار دفتر میں راشن کی تقسیم پر متعلقہ عہدیداروں کے ہمراہ اجلاس منعقد کیا. اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ریڈ زون علاقے کے راشن دوکانوں کے حدود میں موجود تمام راشن کارڈز کی تفصیلات جمع کریں اور ہر فرد کو 12 کلو کے حساب سے خاندان میں موجود افراد کی تعداد کے مطابق راشن چاول پیک کرکے متعلقہ گھروں تک پہنچایا جائے.پداپلی روینو ڈویڑن آفیسر شنکر کمار ‘ راماگنڈم تحصیلدار سدھاکر ‘ متعلقہ عہدیداروں نے اس اجلاس میں شرکت کی.