حیدرآباد۔یکم فروری، ( سیاست نیوز) کرایہ کے لئے مکان دیکھنے کے بہانے ایک ضعیف خاتون سے طلائی زیورات چھین لئے گئے۔ ایل بی نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 68 سالہ خاتون راجیہ لکشمی کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ہستنا پورم علاقہ کی ساکن راجیہ لکشمی مکان میں اکیلی تھی اس مکان کی گیٹ پر لگے ٹولیٹ بورڈ کی آڑ میں دو افراد نے سرقہ کیا۔ پہلے مکان سے متعلق کرایہ کی تفصیلات دریافت کی اور پھر خاتون سے پانی مانگا جیسے ہی خاتون مکان کے اندر گئی دو نامعلوم افراد نے خاتون کے گلے سے دو طلائی چین بشمول ایک منگل سوتر چھین لیا جو جملہ 6 تولہ وزنی بتائے گئے۔ ایل بی نگر پولیس نے علاقہ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ شروع کردی ہے۔ ع