مکان کی انہدامی کارروائی دیوار گرنے سے ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد/28 جنوری ( سیاست نیوز ) فلک نما کے علاقہ میں ایک شخص دیوار کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ فلک نما پولیس کے مطابق 35 سالہ شیخ شریف جو اورم گڈہ علاقہ کا ساکن شیخ محبوب کا بیٹا تھا ۔ یہ شخص پیشہ سے مزدوری کرتا تھا اور گذشتہ دن سے یہ شخص مصطفی نگر میں واقع ایک مکان کی انہدامی کارروائی میں تھا کہ اس دوران دیوار منہدم ہونے کے سبب دیوار کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ فلک نما پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔