مکان کی قفل شکنی کرکے 9 تولہ طلائی زیورات کا سرقہ

   

نظام آباد۔ 23 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مفقل شدہ مکان کی قفل شکنی کرتے ہوئے نامعلوم سارقین نے 9تولہ طلائی زیورات لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ یہ واقعہ ضلع نظام آباد کے موپکال منڈل کے اندر ما ںکالونی میں پیش آیا ۔تفصیلات کے بموجب اندراماں کالونی کے لمبادری خلیج میں رہتا ہے اور اس کا ایک بیٹا پولیس کانسٹبل ہے تو دوسرا بیٹا فوج میں ہے تیسرا بیٹا مقامی طور پر فینانس کا کاروبار کر رہا ہے اس کی اہلیہ اپنے فرزند گگن کے ہمراہ مکان کو مفقل کرتے ہوئے قدیم مکان کو گئی ہوئی تھی شام واپس آ کر دیکھا تو گیٹ کی قفل شکنی کی ہوئی تھی اندر جا کر دیکھا تو الماری ٹوٹی ہوئی تھی اور سارا سامان بکھرا ہوا تھا جس پر فوری پولیس کو اطلاع دینے پر پولیس یہاں پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔اے سی پی آرمور بسوا ریڈی پولیس کی ٹیم کے ساتھ یہاں پہنچ کرکلوز ٹیم کو طلب کیا سارقین نے 9 تولہ سونا نقد رقم لے کر فرار ہو گئے اے سی پی بسوا ریڈی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مکانوں کو قفل شکنی سے بچانے قبل پولیس کو اطلاع دے نئے افراد کو گھروں میں آنے نہ دے اور قیمتی اشیاء بینک لاکر میں رکھیں ۔ پولیس اس خصوص میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔