مکان کی چھت سے مشتبہ طور پر گرنے سے ایک شخص کی موت

   

حیدرآباد /2 اپریل ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ کاماٹی پورہ میں ایک شخص مکان کی چھت سے مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگیا ۔ کاماٹی پورہ پولیس کے مطابق 33 سالہ سید سعدالدین جو کاماٹی پورہ علاقہ کے ساکن سید مشرف الدین کا بیٹا تھا مکان کی چھت سے مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ سعدالدین کی ذہنی حالت درست نہیں تھی اور ان کا علاج جاری تھا جو یکم اپریل کو اپنے مکان کی چھت سے مشتبہ طور پر گر پڑا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔