حیدرآباد۔ بوئن پلی علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں مکان کی چھت سے نیچے گرجانے کے نتیجہ میں ڈھائی سالہ کمسن بچہ ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ہری دیپ جو ستیہ نارائنا ساکن بوئن پلی کا بیٹا تھا ۔ یہ بچہ کھیل کے دوران مکان کی دوسری منزل سے گرپڑا اور شدید زخمی ہوگیا۔ ہری دیپ کو گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔