حیدرآباد /31 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) مکان کی چھت سے مشتبہ انداز میں گرکر ایک نوجوان فوت ہوگیا ۔ پولیس مائیلاردیوپلی کے مطابق 20 سالہ نوجوان محمد عمران جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ روشن کالونی علاقہ کے ساکن محمد اعظم کا بیٹا تھا ۔ کل رات یہ نوجوان اپنے مکان کی چھت پر سے مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔