مکتھل ، کوڑنگل گدوال میں مرکزی اسکولس کا قیام ضروری : ڈی کے ارونا

   

محبوب نگر /13 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میری عین خواہش ہے کہ میرے پارلیمانی حلقہ کے طلباء اعلی اور معیاری تعلیم حاصل کریں ۔ یہ مطالبہ محبوب نگر کی رکن پارلیمان ڈی کے ارونا نے لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران مرکزی حکومت ، وزیر تعلیم دھرمیندر پر دھان سے کیا ۔ انہوں نے کئی ایک مطالبات کئے جن میں حلقہ پارلیمان محبوب نگر میں مکتھل ، کوڑنگل اور جوگولامبا گدوال میں مرکزی اسکولس کے قیام کا مطالبہ بھی شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام واقف ہیں کہ ہماری سنٹرل ایجوکیشن کے ذریعہ طلباء معیاری تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ مرکزی اسکولس کے قیام کیلئے ضروری وسائل اراضی وغیرہ محبوب نگرمیں دستیاب ہیں ۔ بہت سارے لوگ ایسے اسکولس میں اپنے بچوں کو تعلیم دلوانے کے خواہاں ہیں ۔

پٹلم میں ایک دن قبل ہولی تہوار کا انعقاد
پٹلم /13 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آج صبح کے اولین ساعتوں سے چھوٹے بچے بڑے لڑکے مرد اور خواتین ہوئی تہوار مناتے ہوئے سڑکوں پر زبردست جوش و خروش کے ساتھ ایک دوسرے پر کلر ڈالتے دیکھا گیا ۔ نوجوان لڑکے لڑکیاں سروں پر انڈے کثرت سے پھوڑنے کی وجہ سے آج انڈوں کے کاروبار عروج پر ہے ۔ واضح رہے کہ ہندو طبقے کے ایک پنڈت نے پٹلم کی عوام سے کہا کہ دیگر علاقوں سے قبل ایک دن ہولی تہوار منانے کو کہا پنڈت کی ہدایت پر مستقر پٹلم میں ہولی تہوار کا پرامن انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پرکوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا ۔