مکتھل /11 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حضرت نبی رحمت ﷺ نے فرمایا کہ حاجی جب سفر حج سے واپس آتا ہے تو رب کریم انہیں گناہوں سے ایسے پاک فرماتے ہیں جیسے ماں کے پیٹ سے بچہ معصوم پیدا ہوتا ہے ۔ مکتھل مستقر کی جامع مسجد میں مکتھل ٹاون سے حج کے سفر پر جانے والے عازمین کرام کی تہنیتی تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے مولانا عبدالقوی حسامی نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ مولانا نے کہا کہ حج کی مقبولیت کی علامت یہ ہے کہ حج کے بعد زندگی میں بڑی تبدیلی آئے ۔ انہوں نے ان عازمین کرام کے سفر میں آسانی و سہولت اور حج مبرور کی سعادت سے شرف یابی کیلئے دعاء کی اور ان عازمین کرام کو مبارکباد پیش کی جبکہ مجلس انتظامی جامع مسجد کی جانب سے ان تمام عازمین کرام کی گلپوشی و شال پوشی کی گئی اور انہیں ان کے اس مبارک سفر پر زبردست تہنیت پیش کی گئی ۔ مکتھل مستقر ٹاون سے جانے والے عازمین کرام میں مولانا نصیرالدین رشادی معہ اہلیہ ، محمد جلیل پاپولر چکن سنٹر معہ اہلیہ ، جناب ناظم الدین تاجر چرم معہ اہلیہ ، جناب نظام الدے موذن جامع مسجد معہ اہلیہ ، جناب محمد رفیع طیبہ ہوٹل معہ والدہ محترمہ کے علاوہ مکتھل سے نواسے کی نسبت رکھنے والے نوجوان جناب محمد شعیب معہ اہلیہ شامل ہیں۔ یہ عازمین کرام 16 مئی بعد نماز جمعہ مکتھل سے حیدرآباد حج ہاوز کیلئے روانہ ہوں گے جبکہ 17 مئی صبح 9.30 بجے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد سے سعودی ایر لائین کے ذریعہ جدہ کیلئے پرواز کریں گے ۔ جامع مسجد میں منعقدہ اس تقریب میں صدر جامع مسجد سی چاند پاشاہ نائب صدر جناب خطیب عبدالقدیر پرویز ، جناب الحاج اسحاق رائچوری رنائب صدر جناب بی دلدار حسین معتمد ، قاضی شہاب الدین ، الحاج غلام عباس علی ، جناب گیسودراز ، جناب شرف الدین ، جناب محمد نعیم رحمت اللہ بیگ ، جناب ستیم گوڑ کرنی جو جامع مسجد پہونچکر بڑی عقیدت سے ان عازمین کرام کی گلپوشی کی کے علاوہ مصلیان مسجد و نوجوانان محمد سراج ، محمد وسیم ، سرفراز کارپینٹر ، محمد وسیم ، محمد ریاض اور امام جامع مسجد مفتی اشرف علی اشرفی ، ڈاکٹر محمد غوث مرزا رحمت اللہ بیگ، محمد سراج ، عبدالرحیم و دیگر موجود تھے۔