مکتھل ۔ مکتھل پولیس اسٹیشن کے ذرائع کے مطابق سرکل انسپکٹر پولیس مکتھل مسٹر شنکر کو ان کی نمایاں خدمات کے عوض یوم جمہوریہ کے موقع پر سیوا پتھکم ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق مسٹر شنکرم کو ونپرتی میں پولیس محکمہ کیلئے کی گئی ان کی نمایاں اور شاندار خدمات کے سلسلہ میں ریاستی وزیر زراعت مسٹر نرنجن ریڈی اور ضلع کلکٹر ونپرتی محترمہ یاسمین باشاہ کے ہاتھوں بطور اعزاز و انعام سیوا پتھکم ایوارڈ دیا گیا ۔ سرکل انسپکٹر پولیس مکتھل مسٹر شنکر نے اس ایوارڈ کے حصول پر سیاست نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس نے میری خدمات پر میری حوصلہ افزائی کیلئے کو اعزاز بخشا ہے اور جھ پر جو اعتماد کیا ہے میں اس کیلئے شکرگذار ہوں ۔ انہوں نے محکمہ پولیس کے اعلی عہدیداروں ریاستی وزیر ضلع کلکٹر اور اپنے متعلقہ اعلی عہدیداروں سے اظہار تشکر کیا جبکہ سب انسپکٹر پولیس مکتھل مسٹر راملو ، مکتھل پولیس اسٹیشن سے وابستہ عہدیداران کانسٹیبلس کے علاوہ صحافتی برادری و دیگر سماجی و سیاسی حلقوں نے مسٹر شنکر سرکل انسپکٹر پولیس مکتھل کو اس ایوارڈ کے اسحقاق پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔