مکتھل۔ 12 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مکتھل میونسپلٹی میں آج 13 فروری کو گورنمنٹ جونیر کالج انڈور اسٹیڈیم میں مستقر ٹاؤن کے 15 وارڈز کیلئے ہوئی رائے دہی کی رائے شماری کی جائے گی۔ میونسپلٹی مکتھل ضلع اسسٹنٹ الیکشن اتھاریٹی سری راملو کی اطلاع کے مطابق ووٹوں کی گنتی کا آغاز صبح 8 بجے سے ہوگا۔ مکتھل میونسپلٹی کے 15 حلقہ جات میں ہوئی رائے دہی کیلئے 8 ٹیبل لگائے گئے ہیں۔ جس کی دو راؤنڈ میں مکمل گنتی کرلی جائے گی اور امکان ہے کہ پہلے راؤنڈ میں وارڈز نمبر 3 ، 2 ، 1 ، 7،8 ،11 کی تکمیل ہوگی جبکہ دوسرے راؤنڈ میں وارڈ نمبر 9 تا 14 کے حلقہ جات کیلئے گنتی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ رائے شماری کیلئے 30 اسٹاف کو مقرر کیا گیا۔ جبکہ حفاظتی انتظامات کیلئے 70 ملازمین پولیس کو متعین کیا گیا۔ میونسپلٹی مکتھل کے ذرائع کے بموجب گنتی و رائے شماری کیلئے تمام انتظامات کو قطعیت دے دیا گیا ہے اور ڈی ایس پی نارائن پیٹھ اور سرکل انسپکٹر مکتھل رام لال کی راست نگرانی میں حفاظت انتظامات کئے گئے ہیں۔ کمشنر میونسپل مکتھل سری راملو اور اسپیشل آفیسر الیکشن مکتھل راجندر گوڑ رائے شماری کی شفافیت کیلئے مسلسل نگرانی کرتے ہوئے مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔