مکتھل :۔رکن اسمبلی مکتھل چٹم رام موہن ریڈی کے ہاتھوں ہر گھر کو چھ پودے کے لحاظ سے افراد خاندان کو بلدیہ کی جانب سے دی جارہی ہے جس کو رکن اسمبلی نے افتتاح کیا اور پٹنہ پرگتی پروگرام کے تحت پودے لگائے گئے اس موقع پر رکن اسمبلی مکھتل چٹم رام موہن ریڈی نے کہا کہ ریاست تلنگانہ حکومت کی جانب سے گذشتہ 6سالوں سے پودے لگاکر بہترین کارکردگی کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی سے ریاست کو بچایا گیا اور ماحول میں ہر جگہ ہرا ہی ہرا ہے یہ سنہرے تلنگانہ کی شروعات ہے اس موقع پر بلدیہ چئیرپرسین گائتری روی کمار، وائس چیرمین وج? بھاسکر ریڈی، بلدیہ کمشنر بی ایس کے رامیش کونسلروں چنییا پوششی منڈالا راما کرشنا تبسم بیگم شیخ محسن الدین، اشونی کمار، یاد اماں، ایم پی پی بنگارو سرینواس، وائس ایم پی پی کوٹیش، اور دیگر موجود تھے۔