مکتھل میں دو کاروں میں تصادم ‘ 5 افراد ہلاک

,

   

حیدرآباد /24 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) مکتھل کے موضع جکلیر میں دو کاریں ٹکرا گئیں اور اس حادثہ میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق دونوں کاریں آپس میں ٹکرا گئیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں ہی رفتاری کے ساتھ زوردار دھماکہ کے ساتھ آپس میں متصادم ہوگئیں ۔ آلٹو کار جس میں چار افراد سوار تھے ۔ جن میں تین خواتین برسر موقع ہلاک ہوگئیں ۔ جبکہ ایک ضعیف شخص کو شدید زخمی حالت میں مکتھل دواخانہ رجوع کیاگیا ۔ دوسری کار کے ایک ڈرائیور اور ایک لڑکی کی اس حادثہ میں موت ہوگئی ۔ اطلاع پر پولیس نے پہونچکر لاشوں کو مکتھل دواخانہ منتقل کیا اور کیس درج رجسٹر کرلیا مقام حادثہ پر دلخراش منظر نظر آرہا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق دونوں کاروں میں سوار سیدہ پور کے مولاعلی خلیل رحمانیہ بیگم اور نیوی عہدیدار کی اہلیہ پربیتا اور بیٹی اسمیتا بر سرموقع ہلاک ہوگئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہیں ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔