نئی دہلی /25 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر بی جے پی امیت شاہ نے آج سابق صدر جمہوریہ پرنب مکرجی ، نامور سماجی کارکن ناناجی دیش مکھ اور نامور گلوکار بھوپین ہزاریکا کی دل کھول کر ستائش کی جنہیں بھارت رتن سیویلین اعزاز کیلئے نامزد کیا گیا ہے اور کہا کہ ان تینوں افراد کی ملک کو دین ناقابل فراموش ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ان کی ستائش کی اور امیت شاہ نے مودی کی سفارش پر اظہار تشکر کیا ۔