حیدرآباد۔ 4؍اکتوبر۔ ( پریس نوٹ ) ۔ آصف جاہ ثامن نواب میر برکت علی خاں‘ مکرم جاہ بہادر کی 86ویں سالگرہ اتوار 6؍اکتوبر کو مکرم جاہ ٹرسٹ فار ایجوکیشن اینڈ لرننگ پرانی حویلی کے زیر اہتمام فائونڈرس ڈے کے طور پر منائی جائے گی۔ اس سلسلہ میں ایک شاندار تقریب صبح 10بجے ٹرسٹ کیمپس منعقد ہوگی۔ جناب اصغر حسین سابق ڈائرکٹر یونیسکو مہمان خصوصی ہوںگے۔ سابق ڈی جی پی جناب ایم اے باسط صدارت کریںگے۔ جناب فیض خان اور جناب خلیل احمد ٹرسٹیز اعزازی مہمان ہوںگے۔ ولیعہد بہادر اعظم جاہ شہزاہ مکرم جاہ اور شہزادی درشہوار صاحبہ کے نور نظر 6؍اکتوبر 1933 کو پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم مدرسہ عالیہ اور پھر جاگیردار کالج (موجودہ حیدرآباد پبلک اسکول) میں ہوئی۔ 1940کے اوائل میں انہیں دون اسکول میں شریک کیا گیا جس کے بعد انہوں نے ہیرو پیٹر فارمس کیمبرج لندن اسکول آف اکنامک اور سینڈ ہرسٹ ملٹری اکیڈیمی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔مکرم جاہ ٹرسٹ فار ایجوکیشن اینڈ لرننگ 1991ء میں قائم کیا گیا۔یکم اگست 1987ء کو مکرم جاہ اسکول کا قیام عمل میں آیا جہاں نرسری تا میٹرک آئی ایس سی طرز تعلیم ہے جس میں 2600 طلباء زیر تعلیم ہیں۔