مکسر گرینڈر میں چھپا کرلایاگیا سونا شمس آباد ایرپورٹ پر ضبط

   

شمس آباد ۔ 8مارچ ( سیاست نیوز ) ۔ مکسر گرینڈر میں چھپا کرلائے گئے سونے کو حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر کسٹم کے عہدیداروں نے ضبط کرلیا اور اس سلسلہ میں ایک مسافر کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق پریم چندگپتا نامی مسافر دبئی سے حیدرآباد پہنچا تھا۔کسٹم کے عہدیداروں نے اس کے سامان کی تلاشی کے دوران 932گرام سونے کو ضبط کرلیا جو مکسر گرینڈر میں چھپا کر لایا گیا تھا۔اس کی مالیت 39لاکھ روپئے ہے ۔کسٹم کے عہدیدارضبط شدہ زرد دھات کی مالیت کا پتہ چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔اس مسافر کو حراست میں لے کر اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔