حیدرآباد، 4 جون (راست )۔تلنگانہ اسوسی ایشن آف مکسڈ مارشل آرٹس کے زیراہتمام ایم ایل اے فنکشن ہال، ملک پیٹ، حیدرآباد میں ریاستی سطح کا دو روزہ اوپن مکسڈ مارشل آرٹس چمپئن شپ کامیابی سے منعقد ہوا۔ اس مقابلے میں ریاست کے مختلف اضلاع کے سینکڑوں لڑکے اور لڑکیوں نے شرکت کی۔ ایم ایم اے انڈیا کے تحت منعقدہ اس ایونٹ کا مقصد نوجوانوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر مصطفیٰ علی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کھیل کے فروغ پر زور دیا۔ اس چمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر ٹما کو ایک اہم قومی و عالمی پلیٹ فارم کا حصہ بننے کا موقع ملا ہے۔