کولکتہ۔7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کلکتہ ہائی کورٹ نے چہارشنبہ کے دن بی جے پی قائد مکل رائے کے گرفتاری وارنٹ کو منسوخ کردیا جو مبینہ طور پر ایک شخص کو غیر محسوب نقد رقم حوالے کرنے کے سلسلہ میں جاری کیا گیا تھا ۔جسٹس بالاشیکھر منتا نے مقامی ہائی کورٹ میں ان کے گرفتاری وارنٹ کو کالعدم قرار دیا۔ ایڈیشنل چیف میٹروپالیٹن مجسٹریٹ کولکتہ نے 29 جولائی کو گرفتاری وارنٹ جاری کیا تھا جو برّا بازار پولیس اسٹیشن نے مقدمہ کی تحقیقات میں تعاون کیا تھا۔ ہائی کورٹ میں مکل رائے کی پیروی سینئر وکیل بکاش بھٹاچاریہ نے کی تھی۔