مکمل سورج گہن کے موقع پر تلنگانہ اور آندھراپردیش کی تمام اہم منادر بند

   

حیدرآباد 25دسمبر(یواین آئی)مکمل سورج گہن کے موقع پردونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کی تمام اہم منادر بند رہیں گی۔سورج گہن کی تکمیل کے بعد ان منادر کو کھول دیاجائے گا۔یہ منادر تقریبا 13گھنٹوں تک بند رہیں گی جس کے نتیجہ میں شردھالووں کو پوجا کی سہولت نہیں رہے گی۔آج شام سے یہ منادر جمعرات کی دوپہر تک بند رہیں گی۔بعد ازاں ان منادر کو دھویا جائے گا جس کے بعد ہی ان کو کھولا جائے گا۔اے پی کے سریکاکلم، کرنول، نیلور تلنگانہ کے راجنا سرسلہ،نرمل کی اہم منادر بند رہیں گی۔ہر مرتبہ سورج گہن کے موقع پر منادر کو بند رکھنے کی روایت کئی برسوں سے چلی آرہی ہے ۔