نئی دہلی ۔14 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے وزیراعلی اروند کجریوال نے منگل کو کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے مکمل لاک ڈاؤن کا جو اعلان کیا ہے اسے دارالحکومت میں پوری طرح نافذ کیا جائے گا۔ مودی نے کووڈ۔19 کو دیکھتے ہوئے مکمل لاک ڈاؤن کو 3مئی تک بڑھا دیا ہے ۔مودی کے خطاب کے بعد کجریوال نے ٹوئٹ کیا کہ دہلی میں مکمل لاک ڈاؤن پوری طرح نافذ کیا جائے گا۔ کورونا متاثرین کے معاملے میں دارالحکومت ملک میں دوسرے مقام پر ہے اور یہاں 1510 متاثرین ہیں اور 28کی موت ہوچکی ہے ۔