مکہ ،مدینہ اور دیگر علاقوں میں بارش

,

   

Ferty9 Clinic

ریاض۔8 جون (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں مدینہ منورہ سمیت مختلف علاقوں میں بارش کی اطلاعات ہیں جبکہ دوسرے دن بھی چھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے بیان میں کہا کہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، باحہ، عسیر، جازان اور قصیم ریجنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اس سے قبل مملکت کے شمالی اور مغربی علاقوں میں گرد آلود ہواؤں سے حد نظر محدود ہوجائے گی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ مشرقی علاقے سے شروع ہوگا اور ریاض تک پھیل جائے گا۔ نجران بھی اس کی زد میں آجائے گا۔ ہوائیں فی گھنٹہ 15 تا 40 کلو میٹر کی رفتار سے مغرب سے شمال مغرب کی جانب چلیں گی۔جازان میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ کئی علاقوں میں اوسط درجے کی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ ریاض علاقہ کی 11 کمشنریوں میں بارش کا سلسلہ چل رہا ہے۔ امکان ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ باحہ اورتبوک سے بھی گرد آلود ہواؤں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔