مکہ مدینہ میں عمرہ پیکیج مہنگا

   

ریاض : مملکت میں حج اور عمرہ کے لیے آنے والے غیر ملکیوں کے ذوق و شوق کے باعث تعدادمیں اضافے کے ساتھ مقدس شہروں مکہ اور مدینہ میں عمرہ پیکج مہنگا ہونے لگا ہے ۔ کئی کمپنیوں نے اپنے کرائے بڑھا لیے کہ انہیں لوگوں کے ذوق و شوق کی وجہ سے ایسا لگتا ہے کہ لوگ بڑھے ہوئے کرائے بھی دینے پر تیار ہوں گے ۔حتیٰ کہ عید الفطر پر سعودی عرب سے اپنے گھروں کو جانے کے آرزو مند مسلمانوں کی بڑھی ہوئی تعداد کی وجہ سے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔سعودی عرب میں رمضان المبارک عمرہ ادا کرنے کے لیے دنیا بھر سے آنے والے خوتین و حضرات کے لیے اہم موقع ہوتا ہے ۔ ٹریولنگ کمپنیاں اور ٹور آپریٹر کمپنیاں اس رش کواپنے لیے کاروباری طور پر مفید بنانے کے لیے ان انے والوں کے ‘تعاقب ‘میں ہیں۔حتیٰ کہ ریاض اور جدہ کے درمیان کی پروازیں بھی اپنے کرایوں میں کیا گیا اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔ تاہم سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر رمضان المبارک کے برعکس آنے والوں کو اندرون ملک اور بیرون ملک کی ٹکٹیں سستی فراہم ہوتی رہی ہیں۔ لیکن جیسے ہی رمضان المبارک آیا ان فضائی کمپنیوں نے اپنے کرایوں میں اضافہ کر دیا ۔ ان کا کہنا ہے ‘ اگر آپ آجکل جدہ جارہے ہیں تو اس کے لیے آپ کو 1700 ریال سے 2000 سعودی ریال کا ٹکٹ خریدنا پڑے گا۔ ‘لیکن محمد اسلم جمیل کا یہ کہنا صرف رمضان المبارک کی حد اس سے ہٹ کر عمومی دنوں میں ٹکٹ مقابلتاً سستے ملیں گے اور ان کے کل اخراجات 1500 سعودی ریال تک رہیں۔ جو اب قیام الیل کے دس دنوں میں 2000 ریل تک پہنچ گئے ہیں۔