حیدرآباد ۔ 27 ۔ مارچ : ( راست ) : عالمی قرآنی و روحانی مہم کی جاری کر دہ پریس نوٹ کے بموجب آج تاریخی مکہ مسجد میں جمعۃ الوداع کے مقدس موقع پر عالم اسلام کی عظیم دینی درسگاہ جامع الازہر شریف قاہرہ مصر کے قرائے کرام شیخ اسماعیل، شیخ نور کے علاوہ اسلامی جمہوریہ ایران کے قاری آغا مفید الحسینی 11بجے دن تا 12-30 بجے دن اپنے مخصوص لحن میں آیات قرآنی کی تلاوت کی سعادت حاصل کریں گے جبکہ مولانا پیر سید شبیر نقشبندی افتخاری بانی و محرک قرآنی و روحانی مہم خصوصی خطاب کریں گے۔
جگن کی دعوت افطار
حیدرآباد۔ 27۔ مارچ۔ ( یو این آئی) آندھراپردیش کے وجے واڑہ کی گرو نانک کالونی میں واقع این اے سی کلیان منڈپم میں مسلمانوں کے کلئے سابق وزیراعلی و وائی ایس آرکانگریس کے صدروائی ایس جگن نے افطار کا اہتمام کیا۔ اس پروگرام میں کئی علما اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی (وائی ایس سی پی) کے لیڈرشریک ہوئے ۔ رمضان کی مبارکباد پیش کرنے کے بعد جگن نے دعا میں بھی شرکت کی۔