مکہ مسجد میں یوم القرآن کے جلسے منسوخ

   

حیدرآباد : محکمہ اقلیتی بہبود نے تاریخی مکہ مسجد میں /30 اپریل تک یوم القرآن کے جلسوں کو منسوخ کردیا ہے ۔ کورونا کیس میں اضافہ اور نائٹ کرفیو کے نفاذ کے پس منظر میں یہ فیصلہ کیا گیا ۔ مذہبی مقامات پر جلسوں کی صورت میں سماجی فاصلے کی برقراری ممکن نہیں ہے ۔ سکریٹری اقلیتی بہبود احمد ندیم نے /23 اور /30 اپریل کے دونوں یوم القرآن جلسوں کو منسوخ کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ۔ پہلا یوم القرآن منعقد ہوا تھا ۔ دوسرا جمعہ سنی علماء بورڈ اور تیسرا جمعہ مجلس بچاؤ تحریک کو الاٹ کیا گیا تھا ۔ اگر کرفیو میں /30 اپریل کے بعد میں توسیع دی گئی تو /7 مئی کا جلسہ بھی منسوخ کیا جائے گا ۔