مکہ مسجد و شاہی مسجد ملازمین کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ بطور نذرانہ منظور

   

حیدرآباد: محکمہ اقلیتی بہبود نے مکہ مسجد اور شاہی مسجد کے ملازمین کیلئے ماہ رمضان المبارک کی خدمات کے سلسلہ میں ایک ماہ کی تنخواہ بطور نذرانہ منظور کی ہے ۔ ہر سال حکومت سے ائمہ ‘ مؤذنین کے علاوہ ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ نذرانہ کے طور پر خصوصی اعزازیہ پیش کیا جاتا ہے ۔ ڈائرکٹر اقلیتی بہبود شاہنواز قاسم نے 4 لاکھ 68 ہزار روپئے کی منظوری کیلئے محکمہ کو سفارش روانہ کی ۔ حکومت نے تجویز سے اتفاق کرکے نذرانہ اور خصوصی اعزازیہ کے طور پر 4 لاکھ 68 ہزار روپئے کو منظوری دی ہے ۔ یہ رقم ایک ماہ کی تنخواہ کے مماثل ہے۔ دونوں مساجد کے ملازمین کو یہ رقم تقسیم کی جائے گی۔ دونوں مساجد میں نماز تراویح کی امامت کرنے والے ائمہ کو خصوصی اعزازیہ منظور کیا گیا ۔ یہ رقم محکمہ اقلیتی بہبود کے بجٹ سے حاصل کرکے ڈائرکٹر اقلیتی بہبود کو تقسیم کی ذمہ داری دی گئی ۔ واضح رہے کہ مکہ مسجد اور شاہی مسجد میں رمضان کے دوران جن ملازمین کی خدمات ایک ماہ کیلئے عارضی طور پر حاصل کی گئیں تھیں ، ان کی تنخواہ پہلے ہی ادا کردی گئی ۔