ریاض 24 اکٹوبر ( ایجنسیز ) سعودی عرب کی سیول ڈیفنس ایجنسی نے آج کہا کہ اس مملکت کے مکہ اور مدینہ علاقوں میں میزائیل و گولہ بارود کے ٹکڑے گرے جب حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے میزائیلوں کو ہوا میں ناکارہ بنادیا گیا تھا ۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ اسلام کے دو مقدس ترین شہر ہیں۔ سعودی سیول ڈیفنس ایجنسی نے سوشیل میڈیا پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ مکہ اور مدینہ علاقوں میں سیول ڈیفنس نے دو بیالسٹک میزائیلوں کو ناکارہ بنائے جانے کے بعد ان کے ٹکڑے گرنے پر جوابی کارروائی کی ہے ۔ یہ میزائیل دہشت گرد حوثی ملیشیاء کی جانب سے داغے گئیت ھے ۔ ایجنسی نے کہا کہ میزائیل کے کچھ ٹکڑے مکہ مکرمہ کے باہر وادی مغامس میں گرے ۔ واضح رہے کہ ایجنسی کی جان سے چند ہی گھنٹوں قبل اپنے چار مغربی صوبوں بشمول مکہ مکرمہ میں امکانی خطرہ کے تعلق سے خبردار کیا تھا تاہم اس کی وجوہات نہیں بتائی گئی تھیں۔