مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی کمپنیوں میں بیرونی سرمایہ کاری کی اجازت

   

ریاض: سعودی عرب کی ایک مارکٹ ریگولیٹر نے آج ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بیرونی سرمایہ کاروں کو جن کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں جائیدادیں ہیں، سرمایہ کاری کی اجازت ہوگی۔ رائٹرس کی رپورٹ کے مطابق اور اعلان سے خلیجی ممالک میں اس اعلان کے بعد سرمایہ کاروں کو اپنی جانب راغب کیا جاسکتا ہے۔ یہ ایسی کمپنیاں ہوں گی جن کی آمدنی سالانہ حج کے دوران حاصل ہونے والی آمدنی پر منحصر ہے۔ اس دوران سعودی عرب کے مارکٹ واچ ڈاگ (مارکیٹ پر نظر رکھنے والے) یعنی دی کیپٹل مارکٹ اتھاریٹی (CMA) نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس اعلان کے ذریعہ بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کرتے ہوئے دونوں شہروں میں موجودہ اور مستقبل میں کئے جانے والے مختلف پراجکٹس کو تقویت حاصل ہوگی۔ سعودی عرب کا کہنا ہیکہ 2030ء تک عازمین اور عمرہ ادا کرنے آنے والوں کی تعداد 30 ملین ہوجائے گی۔ ایک سرکاری ڈیٹا کے مطابق 2019ء میں سعودی عرب کو حج اور عمرہ کرنے آنے والے زائرین سے 12 بلین ڈالرس کی آمدنی ہوئی تھی۔