ریاض :مکہ مکرمہ میں کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی میں کارڈیک ہیلتھ سنٹر حج کیلئے آنے والے ایک ایرانی شہری کی جان بچانے میں کامیاب ہوگیا۔ 60 کی دہائی کی عمر میں ایرانی شہری کی دل کی شریانوں میں تنگی تھی اور رکاوٹ کی وجہ سے اسے دل کا شدید دورہ پڑا تھا۔وزارت صحت نے بتایا کہ میڈیکل سٹی کو اس مریض کا کیس موصول ہوا جو سینے کے شدید درد میں مبتلا تھا۔ ایرانی عازم حج کے ضروری معائنے، تجزیے، سی ٹی سکین، ایکو رے فوری طور پر کیے گئے۔ نتائج کی روشنی میں معلوم ہوا کہ ایرانی شہری کی کورونری شریانوں میں تنگی اور رکاوٹ موجود ہے جس کا علا ج کیا گیا۔