مکہ مکرمہ میں نئے پل کی تعمیر

   


مکہ مکرمہ ۔مکہ مکرمہ میں شارع الحج پر پل کی تعمیر کے لئے دونوں طرف کی ٹریفک کو سروس روڈ کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ شارع الحج کی وادی جلیل اور الخنسا چوراہے پر نیا پل تعمیر کیا جائے گا۔اتھارٹی نے کہا ہے کہ پل کی تعمیر کے لئے دونوں طرف کی مرکزی شاہراہ مکمل طور پر بندکردی جائے گی جبکہ ٹریفک کو سروس لائن کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ٹریفک اژدہام میں روانی برقرار رکھنے کے لئے قریب وجوار کی تمام سروس لائنیں اور محلے کے اندر سے گزرنے والی سڑکوں کو بھی استعمال کیاجائے گا۔الخنسا روڈ سے آنے والی ٹریفک کو بلدیہ روڈکی طرف جبکہ وادی جلیل سے آنے والی ٹریفک کو الدواس کی طرف موڑ دیا جا رہا ہے۔