مکہ مکرمہ میں 3 روزہ حلال فورم 2026 کا آغاز

   

حیدرآباد۔ 15 فروری (سیاست نیوز) سعودی عرب کے وزیر کامرس ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ الکسابی نے مکہ چیمبر ایگزیبیشن اینڈ ایونٹ سنٹر میں 3 روزہ مکہ حلال فورم کا افتتاح کیا۔ منافی انیشیٹیو نامی ادارہ نے اس 3 روزہ ایونٹ کا اہتمام کیا جو ’’حلال‘‘ نظریہ کے فروغ میں اہم رول ادا کرے گا۔ افتتاح کے موقع پر اسلامک چیمبر آف کامرس اینڈ ڈیولپمنٹ کے سکریٹری جنرل یوسف حسان کھلاوی نے کلیدی خطبہ دیا۔ انہوں نے منافی ادارہ کی ستائش کی جس نے مسلم تجارت اور سرمایہ کاری کے لئے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا انتخاب کیا ہے۔ جاریہ سال 3 روزہ ایونٹ کا موضوع ’’حلال‘‘ رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلال انڈسٹری کے بہتر مستقبل کے لئے مکہ مکرمہ سے بہتر کوئی اور مقام نہیں ہوسکتا۔ 3 روزہ ایونٹ کے ذریعہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے پاس مقدس شہر مکہ مکرمہ کے احترام اور اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔ اسلامک فینانس، حلال برانڈنگ اور دیگر معاشی امور پر ورک شاپ منعقد کئے گئے۔ عالمی سطح پر حلال اشیاء کے فروخت میں سعودی عرب کی قیادت خصوصی دلچسپی رکھتی ہے۔ مملکت سعودی عرب نے سعودی ویژن 2030 کے تحت عالمی سطح پر حلال انڈسٹری کی توسیع اور فروغ کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ 1