مکہ میوزیم میں 13ویں صدی ہجری کےقرآن کریم کے نایاب نسخے کی نمائش

,

   

ریاض۔ 7 اپریل (کے این واصف)زائرین کی معلومات اور ٹورایزم ڈیولپمنٹ کے نکتہ نظر سے سعودی عرب میں تاریخی اہمیت کے حامل مقامات وغیرہ کے فروغ پر کافی توجہ دی جارہی ہے۔ مکہ مکرمہ کے قرآن کریم میوزیم میں 13ویں صدی ہجری کا ایک انتہائی نایاب قرآن کا نسخہ نمائش کیلئے رکھا گیا ہے۔ جو زائرین مکہ کیلئے خاص اہمیت کا حامل ہے۔ یہ قدیم نسخہ مسلمانوں کے دلوں میں قرآن پاک کیلئے تعظیم کو ظاہر کرتا ہے اور اسی لیے اس کی خطاطی اور آرائش پر خاص توجہ دی گئی ہے۔ میوزیم کی رونق بننے والا یہ قدیم مصحف اپنی خطاطی اور آرائشی طرز کے لحاظ سے بے مثال ہے۔اس میں متن کو سیاہ روشنائی سے تحریر کیا گیا ہے ۔W/H
جبکہ مختلف رنگوں کا استعمال کرتے ہوئے اعراب لگائے گئے ہیں جو تحریر کے حسن کو دوبالا کرتی ہے۔
آیات کے درمیان وقفوں (فواصل) کو سنہری دائروں کی صورت میں مزین کیا گیا ہے جبکہ صفحات کے اندر متن کو رنگین فریم دیے گئے ہیں۔ فنِ خطاطی میں دلچسپی رکھنے والوں کیلئے یہ نسخہ خصوصی اہمیت رکھتاہے۔